Saturday 29 November 2014

نائنٹیز کا پاکستان. عبدالمجيد عابد

یہ بلاگ انیس سو نوے کی دہائی کے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے بارے میں سیریز کا پہلا حصّہ ہے

کہا جاتا ہے کہ تاریخی مواقع کی مناسبت سے انسان یہ چیز یاد رکھتے ہیں کہ وہ ان اوقات کے دوران کہاں تھے یا کیا کر رہے تھے۔ بیشتر پاکستانیوں بشمول راقم کے لیے 25 مارچ 1992ء کا دن ایک ایسا ہی تاریخی موقع تھا اور ہمیں آج تک اس دن کی چند جھلکیاں یاد ہیں۔

اس روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی دفعہ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس ٹیم کی قیادت عمرا ن خان کر رہے تھے اور اس روز انہوں نے صرف ایک کپ ہی نہیں بلکہ ایک پوری قوم کے دل بھی جیت لیے تھے۔ چند برس بعد خان صاحب نے کینسر ہسپتال کے لیے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا۔ کینسر ہسپتال بن گیا تو خان صاحب نے اپنی توجہ سیاست کی جانب کی۔

25 ا پریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف نے جنم لیا۔ بقول نصرت جاوید صاحب، اس جماعت کی پیدائش کے ذمہ دار جنرل ضیاء کے ایک ساتھی جنرل مجیب الرحمان تھے۔ خان صاحب کی سیاست پر نظر ڈالنے سے پہلے 90 کی دہائی کے سیاسی حالات کو سمجھنا ضروری ہے۔

موجودہ دور کی نوجوان نسل اس سیاسی تاریخ کے بہت سے پہلووں سے ناواقف ہے اور ہمارے ناقص خیال میں انکے لیے یہ سب جاننا اشد ضروری ہے۔ اس کہانی کے بہت سے کردار اب بھی پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں۔

70ء کے انتخابات تک کراچی میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کی حمایت کرنے والے مہاجر آبادی کو 1972ء میں سندھیوں کے لیے شروع کیے گئے کوٹہ نظام نے سخت پریشانی میں مبتلا کیا۔

اسی برس سندھی زبان کو صوبے کی سرکاری زبان کا درجہ بھی دیا گیا۔ اس سے قبل یو-پی اور سی-پی کے درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے مہاجرین نے 1951ء اور 1958ء کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کی حمایت کی تھی۔

سن 1965ء کے صدارتی انتخابات میں کراچی کی مہاجر آبادی نے فاطمہ جناح کی پرزور حمایت کی۔ ایوب خان کے بیٹے گوہر ایوب نے انتخاب میں فتح حاصل کرنے کے بعد ایک جلوس منعقد کیا اور مخالفین پر فائرنگ کی۔

70 ء کی دہائی کے اختتام تک کوئی سیاسی جماعت مہاجروں کے حقوق کی علم بردار اور محافظ نہیں تھی۔ اس صورت حال میں کراچی یونیورسٹی میں قائم کی جانے والی کل پاکستان مہاجر طلبہ جماعت (APMSO) نے اس خلا کو کسی حد تک پورا کیا۔

الطاف حسین اور عظیم طارق کی سربراہی میں قائم ہونے والی اس جماعت کی تخلیق میں ’حساس اداروں‘ کے کردار پر بہت سی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں۔

افغان جنگ کے باعث بہت سے پشتون مہاجرین نے کراچی کا رخ کیا اور بہت سوں نے معمولی نوکریاں اختیار کیں۔ ایک اندازے کے مطابق سن 1980ء میں کراچی کی آبادی اسّی لاکھ تھی اور شہر میں پشتون افراد کی تعداد پندرہ لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ چند پشتون مہاجرین نے ٹرانسپورٹ بسوں کا کاروبار شروع کیا اور جلد ہی کراچی کی سڑکوں پر انکا راج قائم ہو گیا۔

15 اپریل 1985ء کو کراچی میں ہونے والے ایک واقعے نے سندھ میں مقیم مہاجر آبادی کی تاریخ کو بدل دیا۔ ناظم آباد کے سرسید گرلز کالج کی طالبہ بشری زیدی کو ایک پٹھان بس ڈرائیور نے بس تلے کچل دیا۔ بس کو مظاہرین نے آگ لگا دی اور ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا۔

اس سے قبل شہر میں ایسے کئی واقعات ہو چکے تھے اور پختون ڈرائیوروں کے ہاتھوں کئی حادثے رونما ہو چکے تھے۔ بشری زیدی کی جوان موت کے باعث کراچی شہر میں فسادات شروع ہوئے اور مہاجر وں کی جماعت ’مہاجر قومی موومنٹ‘ (جو مارچ 1984ء سے معرض وجود میں آ چکی تھی) نے اپنی سیاسی اور عملی طاقت کا پہلا مظاہرہ کیا۔

بینظیر بھٹو کا پہلا دور حکومت -- 1988-1990

ضیاء نامی ظلمت سے نجات حاصل کرنے کے بعد سے مشرف کے طیارے کی آمد کے بیچ 11 سالہ وقفے میں پانچ دفعہ جمہوری حکومتیں تبدیل ہوئیں۔ کبھی کرپشن تو کبھی وسیع تر قومی مفاد کے بہانے حکومت کو فارغ کر دیا جاتا۔

افغانستان میں روس کے خلاف جنگ تو ختم ہو چکی تھی لیکن اس جنگ کے ملبے سے جو عفریت برآمد ہوئے ان کے اثرات ابھی باقی تھے۔ جنگ کے بعد امریکی اپنی امداد سمیت فرار ہو چکے تھے اور پاکستان کے پاس صرف بیرونی قرضے اور تربیت یافتہ جنگجو چھوڑ گئے تھے۔ جنگ کے خاتمے تک حساس ادارے اور فوج اتنی مضبوط ہو چکی تھی کہ ان کو نکیل ڈالنا اب کسی کے بس کی بات نہیں تھی۔

ضیا کی ہلاکت کے بعد جونیجو صاحب نے عدالت عظمی سے درخواست کی کہ ان کی حکومت بحال کی جائے کیونکہ اسے غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تھا۔ اس اثنا میں فوج کے سربراہ اسلم بیگ نے لاہور پریس کلب میں یہ بیان دیا کہ اگر سپریم کورٹ کے ججوں نے جونیجو حکومت کو بحال کیا تو اس فیصلے کے نتیجے میں ’پیدا ہونے والی صورت حال‘ کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

معاملہ بہر حال زیادہ آگے نہیں بڑھا اور عدالت نے تازہ انتخابات کا حکم دیا (اسلم بیگ صاحب کو سپریم کورٹ نے سنہ 1994ء میں توہین عدالت کے الزام میں طلب کیا تو انہوں نے عدالت میں جواب دیا کہ ’میں اس عدالت کے آگے جواب دہ نہیں ہوں‘)۔

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے قومی شناختی کارڈ ہونا لازم قرار دیا گیا، جو دراصل پیپلز پارٹی کو طاقت میں آنے سے روکنے کی کوشش تھی۔ اسی طرح حسین حقانی صاحب کے زیر نگرانی نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو کے خلاف بدنامی کی مہم شروع کی گئی اور انکی تصاویر کو مسخ کر کے پمفلٹ جہاز کے ذریعے بڑے شہروں پر گرائے گئے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کو اسکے روایتی انتخابی نشان یعنی تلوار سے محروم کر دیا گیا اور تیر کا نشان عطا کیا گیا۔

اپوزیشن میں جنرل حمید گل کی بنائی جماعت ’اسلامی جمہوی اتحاد‘ دراصل ذوالفقار علی بھٹو مخالف ’پاکستان نیشنل اتحاد‘ کا ایک نیا روپ تھی۔

ان تمام اقدامات کے باوجود بینظیر صاحبہ کی جماعت وفاقی انتخابات میں کامیاب ٹھہری۔ ان انتخابات میں حیران کن طور پر 54 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہوئے (یا کروائے گئے)۔ ضیاء دور کے ایک قانون کے مطابق صدر کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ مقننہ کے کسی بھی رکن کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر سکتا ہے البتہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا بھی ضروری ٹھہرایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی 207 نشستوں میں سے 93 پر کامیابی حاصل کی جبکہ اسلامی جمہوری اتحاد نے 55 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اتحاد کے سربراہ نواز شریف نے انتخابات سے اگلے روز حکومت بنانے کا اعلان کیا۔ اقتداری اونٹ کی کروٹ کا فیصلہ صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھ میں تھا۔

بلآخر صدر صاحب نے محترمہ بینظیر کی جماعت کو اس شرط پر اقتدار منتقل کیا کہ وہ صدارتی انتخابات میں غلام اسحاق خان کو ووٹ دیں گے۔ صدارتی انتخاب میں پیپلز پارٹی ارکان نے ایم آر ڈی (MRD) تحریک کے دوران اپنے حلیف نوابزادہ نصراللہ خان پر اسحاق خان کو فوقیت دی۔

غلام اسحاق خان پاکستان افسر شاہی کے نشیب و فراز سے گزر کر اقتدار کے ایوان تک پہنچے تھے۔ ایوب خان کے دور میں وہ واپڈا کے محکمے میں تعینات کیے گئے، بعدازاں انہیں وزارت مالیات اور بینک دولت پاکستان میں اعلیٰ درجے کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

بقول وجاہت مسعود ’1950 کی دہائی میں جو کردار اسکندر مرزا کو ملا، 1980 کے عشرے میں اسی نوعیت کے کچھ نالے غلام اسحاق خان کے سپرد ہوئے تھے۔ رپورٹ پٹواری مفصل (لفِ ہذا) سے معلوم پڑتا ہے کہ یہ نالے بطریق احسن دم ہوئے۔ جن ملکوں میں عوامی تائید کے بغیر حکمرانی کا طور جڑ پکڑ لے، وہاں ایک نہ ایک ایسا کردار پیدا ہو جاتا ہے جسے سدا بہار سمجھا جاتا ہے۔ اقتدار جس روپ میں بھی رونمائی دے، یہ کسی خوشنما تِل کی صورت رخِ انور کی رونق بڑھاتے رہتے ہیں۔ روس میں یہ اعزاز گریمکو کو حاصل تھا۔ پاکستان میں یہ منصب غلام اسحاق خان کو ملا۔‘
ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﻮ ﭘﮩﻠﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ’ ﻣﻘﺘﺪﺭ ﺣﻠﻘﻮﮞ ‘ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻣﻄﻠﻊ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﻓﺎﻉ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﺭﺟﯽ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ، ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺟﻮﮨﺮﯼ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﻧﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯽ ﺷﺮﺍﺋﻂ ﭘﺮ ﺍﻗﺘﺪﺍﺭ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺟﺐ ﺣﮑﻢ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﻮ ﺩﻭ ﮨﯽ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺭ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﭼﻨﺪ ﺍﻋﻠﯽ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﻄﻠﯽ ﮐﺮﻭﺍﻧﯽ ﭼﺎﮨﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮨﻮﺋﯿﮟ۔
ﺍﺱ ﺩﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺘﯿﮟ ﺑﺮﺳﺮ ﺍﻗﺘﺪﺍﺭ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺣﮑﻮﻣﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺮﻃﺮﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻣﻤﮑﻦ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺧﻄﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﺁﺯﺍ ﺩ ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﭼﻨﺪ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﭼﮭﺎﻧﮕﺎ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻭﻓﺎﺩﺍﺭﯼ ﮐﺎ ﺣﻠﻒ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻭﺯﺍﺭﺕ ﻋﻈﻤﯽٰ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﭘﺮﯾﺲ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﻮ ’ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﺎ ﺟﯽ ﺍﯾﻢ ﺳﯿﺪ ‘ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﯽ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﻮ de-stabilize ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﺟﻨﺮﻝ، ﭨﮑﺎ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﺎ ﻋﮩﺪﮦ ﻋﻄﺎ ﮐﯿﺎ۔
1989 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺪﺭﻭﻥ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﺑﮩﺖ ﮐﺸﯿﺪﮦ ﮨﻮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺍﻣﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﮕﮍﺗﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻭﺟﮧ ﺟﯽ ﺍﯾﻢ ﺳﯿﺪ ﮐﯽ ’ ﺳﻨﺪﮬﻮ ﺩﯾﺶ ‘ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺗﮭﯽ۔
ﺟﯽ ﺍﯾﻢ ﺳﯿﺪ ﮐﮯ ﭘﯿﺮﻭ ﮐﺎﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﮨﻨﮕﺎﻣﮧ ﺑﺮﭘﺎ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻌﮯ ﭘﺮ ﺳﮑﮭﺮ ﺍﺋﯿﺮ ﭘﻮﺭﭦ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ۔ ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﻤﺘﺎﺯ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺍﺋﯿﮑﯽ ﺻﻮﺑﮯ ﮐﯽ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﺍﻣﻦ ﻭﺍﻣﺎﻥ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﺻﻮﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺿﺢ ﺑﺮﺗﺮﯼ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺧﻄﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﺭﮨﯽ۔ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﯽ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﺰﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﯽ ﻗﺮﺍﺭﺩﺍﺩ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺷﻮﺷﮧ ﺍﭨﮭﺎ۔
ﻣﺮﮐﺰ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﺣﻠﯿﻒ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﻗﻮﻣﯽ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ ﻧﮯ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﺳﮯ ﻗﻄﻊ ﺗﻌﻠﻘﯽ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯽ۔ ﻗﺮﺍﺭﺩﺍﺩ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﻣﺤﻼﺗﯽ ﺳﺎﺯﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺤﺘﺮﻣﮧ ﻧﮯ ﭘﺎﮎ ﻓﻀﺎﺋﯿﮧ ﮐﮯ ﻃﯿﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻮ ‏( 100 ‏) ﺍﺭﮐﺎﻥ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﻣﻨﮕﻮﺭﮦ، ﺳﻮﺍﺕ، ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ۔
ﻗﺮﺍﺭﺩﺍﺩ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺳﮑﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﻮ ﺍﺱ ﻣﻌﺮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺘﺢ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺋﯽ۔
1990 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺻﻮﺑﮧ ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﻻﺕ ﻧﺎﺯﮎ ﻣﻮﮌ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﻃﻠﺒﺎﺀ ﻭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﻨﻨﺪﮔﺎﻥ ﮐﮯ ﺗﺒﺎﺩﻟﮯ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔
ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﺳﻨﮧ 1988 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﻠﺘﮯ ﮨﯽ ﻓﻮﺟﯽ ﻋﺪﺍﻟﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﻟﻌﺪﻡ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﮐﻮ ﺭﮨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﻥ ﺍﺳﯿﺮﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺑﮯ ﻗﺼﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺍﻣﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﻓﻮﺝ ﮐﻮ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﺟﺘﻨﺎﺏ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﯿﺎﺩﯼ ﺣﻠﻘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﻣﺪﺍﺧﻠﺖ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﻣﺌﯽ 1990 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺪﮪ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﺣﯿﺪﺭﺁﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻓﯿﻮ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﺣﯿﺪﺭ ﺁﺑﺎﺩ ﻗﻠﻌﮯ ﺳﮯ ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺩ ﻗﺮﺁﻥ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﻧﮑﻞ ﭘﮍﮮ۔ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺍﻥ ﭘﺮ ﮔﻮﻟﯽ ﭼﻼ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻓﺴﺎﺩﺍﺕ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﺘﺮ ‏( 70 ‏) ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﺎﺭﮮ ﮔﺌﮯ۔
ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻥ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﮯ ﻋﻘﺐ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪﻭﻗﯿﮟ ﻭﺍﻟﮯ ﻟﻮﮒ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﻗﻮﻣﯽ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﮩﺘﯽ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﭘﺮ ﮔﻮﻟﯽ ﭼﻼﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﮯ ﺭﺩ ﻋﻤﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻓﺴﺎﺩ ﭘﮭﯿﻼ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺳﻮ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﺩﮬﻮ ﺑﯿﭩﮭﮯ۔ ﺍﺳﯽ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺻﺪﺭ ﻧﮯ ﻓﻮﺝ ﮐﻮ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ۔
ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﺳﻄﺢ ﭘﺮ ﮐﺮﭘﺸﻦ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﮪ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﮯ ﻗﺮﺿﮯ ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﻭﺯﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮯ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﻧﻮﺍﺯﮮ ﮔﺌﮯ۔ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻭﺍﻟﺪﮦ ﻧﺼﺮﺕ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﻮ ﺑﮯ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺴﺮ ﺣﺎﮐﻢ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﻮ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﯽ ﭘﺒﻠﮏ ﺍﮐﺎﺅﻧﭩﺲ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮐﺎ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻣﺨﺎﻟﻔﯿﻦ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺭﻭﺍﺝ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺍ۔ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺷﺮﯾﻒ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﻓﺎﻭﻧﮉﺭﯼ ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺭﯾﻠﻮﮮ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺳﮑﺮﯾﭗ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﺳﮯ ﻻﮨﻮﺭ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﺍﺱ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺍﺗﻔﺎﻕ ﻓﺎﺅﻧﮉﺭﯼ ﮐﻮ ﺗﯿﻦ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﻣﻼﺯﻡ ﻓﺎﺭﻍ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮍﮮ۔ ﺻﺪﺭ ﻏﻼﻡ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﯿﺲ ﻣﺎﮦ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺮﭘﺸﻦ، ﺍﻗﺮﺑﺎ ﭘﺮﻭﺭﯼ، ﻧﺎﺍﮨﻠﯽ، ﻋﺪﻟﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻨﯿﭧ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﮐﮯ ﺿﻤﻦ ﻣﯿﮟ ﺁﭨﮭﻮﯾﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺑﺮﻃﺮﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔
ﺟﻮﮨﺮﯼ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﺨﺖ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺣﺴﺎﺱ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺣﻤﯿﺪ ﮔﻞ ﻧﮯ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﮐﮯ ﺧﺎﺗﻤﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ 1989 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﺎ۔ ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﻭﺍﻗﻊ ﻣﺎﻧﺴﮩﺮﮦ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺎﻣﮧ ﺑﻦ ﻻﺩﻥ ﻧﺎﻣﯽ ﻋﺮﺏ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ ﭘﺎﯾﮧﺀ ﺗﮑﻤﯿﻞ ﺗﮏ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭻ ﭘﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯽ ﮐﺮﺍ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ۔
ﺻﺪﺭ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﺮﭘﺸﻦ ﮐﮯ ﭼﮫ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﺩﺍﺋﺮ ﮐﺌﮯ ﮔﺌﮯ ‏( ﺻﺪﺭ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺿﯿﺎﺀ ﺩﻭﺭ ﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ‏) ۔
ﭘﮩﻼ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﺧﻔﯿﮧ ﻓﻨﮉ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺭﺩ ﺑﺮﺩ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﺩﻭ ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﯾﮯ، ﺗﯿﻦ ﮐﺮﻭﮌ ﻧﺼﯿﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﺎﺑﺮ، ﺍﯾﮏ ﮐﺮﻭﮌ ﻣﻠﮏ ﻭﺍﺭﺙ، ﮈﯾﮍﮪ ﮐﺮﻭﮌ ﺁﻓﺘﺎﺏ ﺷﯿﺮ ﭘﺎﺅ، ﺍﯾﮏ ﮐﺮﻭﮌ ﺣﻨﯿﻒ ﺧﺎﻥ، ﭼﺎﻟﯿﺲ ﻻﮐﮫ ﻣﺤﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﺷﺎﮦ ﺍﻭﺭ ﭼﮭﺒﯿﺲ ﻻﮐﮫ ﻧﺎﮨﯿﺪ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ 287 ﺍﯾﮑﮍ ﺯﻣﯿﻦ ﺍﯾﮏ ﺟﻌﻠﯽ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﮐﻮ ﮨﻮﭨﻞ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﺪ ﻣﯿﮟ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ۔
ﺗﯿﺴﺮﺍ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﭘﺎﮎ ﻓﻀﺎﺋﯿﮧ ﮐﮯ ﺟﮩﺎﺯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺗﮭﺎ، ﺍﻥ ﺟﮩﺎﺯﻭﮞ ﭘﺮ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﺳﻮﺍﺭ ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﮐﻮ ﻗﺮﺍﺭﺍﺩﺍﺩ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﺮﯾﺪﺍ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﭼﻮﺗﮭﺎ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﺍﯾﻞ ﭘﯽ ﺟﯽ ‏( LPG ‏) ﮔﯿﺲ ﮐﮯ ﻻﺋﺴﻨﺲ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺭﺷﺘﮯ ﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺗﮭﺎ۔
ﭘﺎﻧﭽﻮﺍﮞ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﺧﺎﻡ ﺭﻭﺋﯽ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﮮ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺧﺰﺍﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﺱ ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺧﺴﺎﺭﮦ ﺍﭨﮭﺎﻧﺎ ﭘﮍﺍ .
ﭼﮭﭩﺎ ﺭﯾﻔﺮﻧﺲ ﺩﻭ ﺳﻮ ﮐﺮﻭﮌ ﮈﺍﻟﺮ ﮐﮯ ﻗﺮﺿﻮﮞ ﮐﯽ ﺧﻮﺭﺩ ﺑﺮﺩ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ KESC ﮐﻮ ﻣﺸﺎﻭﺭﺕ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﻣﺪ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ۔
6 ﺍﮔﺴﺖ 1990 ﺀ ﮐﻮ ﺻﺪﺭ ﻏﻼﻡ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﺑﺮﻃﺮﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﺣﮑﻢ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﺍﻭﺭ ﺳﻨﺪﮪ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻠﻨﺞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻋﺪﺍﻟﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﺻﺪﺭ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺩﯾﺎ۔
ﻻﮨﻮﺭ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﺪﻋﺎ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﻠﮏ ﮐﯽ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺗﺮﯾﻦ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮭﺎ۔
ﭘﮩﻼ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﻭﺭ 1993-1990
1990 ﺀ ﮐﮯ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻧﮯ ﻭﺍﺿﺢ ﺑﺮﺗﺮﯼ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯼ۔ ﺍﻥ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺣﺴﺎﺱ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﻧﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﯿﮯ ﺟﻦ ﮐﯽ ﺗﻔﺼﯿﻞ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻣﮩﺮﺍﻥ ﺑﻨﮏ ﮐﯿﺲ ﻭﺍﻟﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ۔
ﺍﺱ ﺑﻨﺪﺭ ﺑﺎﻧﭧ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﺟﻨﺮﻝ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﯿﮓ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﮨﻮﺍ، ﺟﻦ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺑﯿﻨﮑﺎﺭ ﯾﻮﻧﺲ ﺣﺒﯿﺐ ﻧﮯ 14 ﮐﺮﻭﮌ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﯾﮏ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﮐﺎﺅﻧﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ۔ ﺍﺱ ﺭﻗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﭼﮭﮧ ﮐﺮﻭﮌ ﺻﺪﺭ ﻏﻼﻡ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﺳﯿﻞ ﮐﻮ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭨﮫ ﮐﺮﻭﮌ ﺁﺋﯽ ﺍﯾﺲ ﺁﺋﯽ ﮐﮯ ﺍﮐﺎﺅﻧﭧ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺟﻦ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﯾﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ، ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ، ﻓﺎﺭﻭﻕ ﻟﻐﺎﺭﯼ، ﺟﺎﻭﯾﺪ ﮨﺎﺷﻤﯽ، ﺳﺮﺗﺎﺝ ﻋﺰﯾﺰ، ﻣﺤﻤﺪ ﺧﺎﻥ ﺟﻮﻧﯿﺠﻮ، ﭘﯿﺮ ﭘﮕﺎﮌﺍ، ﻋﺎﺑﺪﮦ ﺣﺴﯿﻦ، ﺁﻓﺘﺎﺏ ﺷﯿﺮ ﭘﺎﺅ، ﺍﻧﻮﺭ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ۔
ﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﻔﯿﮧ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺩﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻧﻮﺍﺯﮮ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺭﺳﻢ ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺣﺮﺑﮧ ﺳﻦ 1977 ﺀ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺁﺯﻣﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻧﮯ 206 ﻣﯿﮟ ﺳﮯ 105 ﻧﺸﺴﺘﯿﮟ ﺟﯿﺘﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﯽ ﺣﻠﯿﻒ ﺟﻤﺎﻋﺘﯿﮟ ﻣﺤﺾ 45 ﻧﺸﺴﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﺳﮑﯿﮟ۔
ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻧﮯ ﻭﺍﺿﺢ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻏﻼﻡ ﺣﯿﺪﺭ ﻭﺍﺋﯿﮟ ﮐﻮ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺳﺮﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻧﮯ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﺳﮯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻓﻀﻞ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﺗﺤﺎﺩ ‏( ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﯽ ﺍﺗﺤﺎﺩﯼ ﺟﻤﺎﻋﺘﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﯿﮟ ‏) ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﺸﺴﺘﯿﮟ ﺟﯿﺘﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺟﺎﻡ ﺻﺎﺩﻕ ﻋﻠﯽ ﮐﯽ ’ ﺳﯿﺎﺳﺖ ‘ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﻗﻮﻣﯽ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ ﻧﮯ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ۔
ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﻮﺍﺯ ‏( ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﺗﺤﺎﺩ ‏) ﮐﮯ ﻗﺎﺋﺪ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﺎ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻠﮧ 80 ﺀ ﮐﯽ ﺩﮨﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺁﻏﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﻓﻮﺟﯽ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺟﻨﺮﻝ ﻏﻼﻡ ﺟﯿﻼﻧﯽ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﮨﻮﺍ۔
ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﺻﻨﻌﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﻮﻣﯿﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺫﻟﯿﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﺤﻤﺪ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺿﯿﺎﺍﻟﺤﻖ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﺍﯾﮏ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﮨﻮﺍ ﮐﺎ ﺟﮭﻮﻧﮑﺎ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺋﯽ۔ ﺿﯿﺎﺀ ﮐﮯ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﺩﮦ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﺟﺐ ﻻﮨﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﻣﻼ ﺗﻮ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﺤﻤﺪ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﮨﯽ ﺟﻨﺮﻝ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﻣﯿﺎﮞ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺻﺎﺣﺐ ﺯﺍﺩﮮ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﮯ، ﺟﺲ ﻧﮯ ﺟﻨﺮﻝ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﯿﺎ۔
ﺟﺐ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﯾﻠﯿﻦ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺑﮍﮮ ﻣﯿﺎﮞ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﯽ۔ ﺟﻨﺮﻝ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻣﯿﺎﮞ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﮨﻮﻧﮩﺎﺭ ﻓﺮﺯﻧﺪ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﮐﻮ ﻭﺯﯾﺮ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﭘﺮ ﻣﯿﺎﮞ ﺷﺮﯾﻒ ﺑﮩﺖ ﺳﭩﭙﭩﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺒﺎﺯ ﻧﮯ ﺗﻮ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺳﻨﺒﮭﺎﻻ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ۔ ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ ﻣﯿﺎﮞ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﺭﻧﮓ ﻻﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﻭﺯﯾﺮ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﺎ ﻋﮩﺪﮦ ﺳﻨﺒﮭﺎﻻ۔
ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺭ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﭼﭙﻘﻠﺶ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﻨﺎﺯﻋﮧ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﻓﻮﺝ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﺭﯼ ﺗﮭﯽ۔
ﭘﮩﻠﯽ ﺧﻠﯿﺠﯽ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﭩﮯ ﺳﯿﺪﮬﮯ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﺸﻮﺭﮮ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺟﻨﺮﻝ ﺣﻤﯿﺪ ﮔﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﯿﮓ ﺳﮯ ﭼﮭﭩﮑﺎﺭﮦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺳﻠﻢ ﺑﯿﮓ ﮐﯽ ﺭﯾﭩﺎﺋﺮﻣﻨﭧ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﻣﺎﮦ ﻗﺒﻞ ﮨﯽ ﺍﻧﮑﮯ ﺟﺎﻧﺸﯿﻦ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﺟﻮ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﯿﮓ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺸﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺣﻤﯿﺪ ﮔﻞ ﮐﻮ ﮐﻮﺭ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﻭﺍﮦ ﮐﯿﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻠﺤﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﮐﯽ ﭘﯿﺸﮑﺶ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺟﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭨﮭﮑﺮﺍ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺭﯾﭩﺎﺋﺮﻣﻨﭧ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ۔
ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﭼﻨﮕﻞ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺮ ﮐﺎﭨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﺿﻤﻦ ﻣﯿﮟ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﻧﺜﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﯾﮕﯿﮉﯾﺮ ﺍﻣﺘﯿﺎﺯ ﻋﺮﻑ ﺑِﻠّﺎ ﻧﮯ ﺟﻨﺮﻝ ﺁﺻﻒ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺎﺑﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﮨﮯ۔
ﺁﺻﻒ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﯽ ﺣﺎﺩﺛﺎﺗﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺻﺪﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﮯ ﺑﺮﻋﮑﺲ ﺟﻨﺮﻝ ﻭﺣﯿﺪ ﮐﺎﮐﮍ ﮐﺎ ﺗﻌﯿﻦ ﺑﻄﻮﺭ ﺁﺭﻣﯽ ﭼﯿﻒ ﮐﯿﺎ۔ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻟﯿﻔﭩﯿﻨﻨﭧ ﺟﻨﺮﻝ ﺍﺷﺮﻑ ﮐﻮ ﺁﺭﻣﯽ ﭼﯿﻒ ﺑﻨﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻧﮑﯽ ﺍﯾﮏ ﻧﮧ ﺳﻨﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺁﭨﮭﻮﯾﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﮯ ﺧﺎﺗﻤﮯ ﮐﯽ ﺻﺪﺍ ﺳﯿﻨﭧ ﻣﯿﮟ ﺑﻠﻨﺪ ﮐﯽ۔
ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﭘﺮ ﺻﺪﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﺧﻮﺏ ﺗﻠﻤﻼﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﯿﺎ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﻘﺪﻣﺎﺕ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﭼﻨﯿﺪﮦ ﻣﻤﺒﺮﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﺎﺭﮦ ﺩﯾﺎ۔
17 ﺍﭘﺮﯾﻞ 1993 ﺀ ﮐﻮ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﻗﻮﻡ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺟﺬﺑﺎﺗﯽ ﺧﻄﺎﺏ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﯾﮧ ﻋﮩﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﺑﺮﺧﺎﺳﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﻌﻔﯽٰ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ۔
ﺍﮔﻠﮯ ﮨﯽ ﺭﻭﺯ ﺻﺪﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﭘﯿﺮﺯﺍﺩﮦ ﺳﮯ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺮﭘﺸﻦ، ﺍﻗﺮﺑﺎ ﭘﺮﻭﺭﯼ، ﻧﺎﺍﮨﻠﯽ ﮐﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﻮﺍﺯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﺮﺧﺎﺳﺖ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﺦ ﺷﯿﺮ ﻣﺰﺍﺭﯼ ﮐﻮ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ۔
ﻭﮦ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﺳﮯ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺁﺻﻒ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻌﮧ ﭘﺮ ﻧﮕﺮﺍﻥ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﯾﺴﭩﮫ ‏( 63 ‏) ﻭﺯﯾﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ۔
ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺮﻃﺮﻓﯽ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﯿﻞ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ‏( ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﺟﺞ، ﺟﺴﭩﺲ ﺳﺠﺎﺩ ﻋﻠﯽ ﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﮐﯿﺎ ‏) ۔
ﺣﮑﻮﻣﺘﯽ ﺩﮬﯿﻨﮕﺎ ﻣﺸﺘﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻭﭨﻮ ﻧﮯ ﻏﻼﻡ ﺣﯿﺪﺭ ﻭﺍﺋﯿﮟ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﺎ ﻋﮩﺪﮦ ﺳﻨﺒﮭﺎﻝ ﻟﯿﺎ۔
ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺑﺤﺎﻟﯽ ﭘﺮ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﭘﺮﻭﯾﺰ ﺍﻟﮩٰﯽ ﮐﻮ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﻮﻧﭙﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ۔ ﻭﭨﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﺮﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﺮ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻗﺮﺍﺭﺩﺍﺩ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﯽ ﮐﺎﺭﻭﻭﺍﺋﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻧﻮﭨﺲ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ۔
ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﮯ ﻣﺸﻮﺭﮮ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﻣﻌﻄﻞ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ۔ ﭘﺮﻭﯾﺰ ﺍﻟٰﮩﯽ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﻮ ﻻﮨﻮﺭ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻠﻨﺞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔ ﻻﮨﻮﺭ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﻮ ﮐﺎﻟﻌﺪﻡ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﯽ ﺑﺤﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ۔
ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻭﭨﻮ ﻧﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﻧﺎﻣﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﮐﭽﮫ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﺩﻭﺑﺎﺭ ﮦ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺍﻟﻄﺎﻑ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﻮ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﺑﺮﺧﺎﺳﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯼ ﺟﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﮐﺮ ﻟﯽ۔
ﺍﺱ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﺁﺋﯿﻦ ﮐﯽ ﺷﻖ 234 ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺻﻮﺑﮯ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ۔ ﻭﻓﺎﻕ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺻﻮﺑﮯ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﮦ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺭﯾﻨﺠﺮﺯ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺍﻭﺭ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﻮ ﺑﮯ ﺩﺧﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﺻﺪﺭ ﺍﺳﺤﺎﻕ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺣﮑﻢ ﮐﯽ ﺁﺋﯿﻨﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﻓﺎﻕ ﮐﯽ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﻣﺰﺍﺣﻤﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﺳﺮﺣﺪ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺯ ﮐﺎ ﮐﮭﯿﻞ ﮐﮭﯿﻼ ﮔﯿﺎ۔
ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﺍﺏ ﮐﮭﻠﻢ ﮐﮭﻼ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﻡ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ۔ ﮐﻮﺭ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺍﺟﻼﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﻭﺭ ﺻﺪﺭ ﮐﻮ ﻓﺎﺭﻍ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔
18 ﺟﻮﻻﺋﯽ 1993 ﺀ ﮐﻮ ﺻﺪﺭ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﺘﻌﻔﯽٰ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻨﭧ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﻭﺳﯿﻢ ﺳﺠﺎﺩ ﻧﮯ ﻗﺎﺋﻢ ﻣﻘﺎﻡ ﺻﺪﺭ ﮐﺎ ﻋﮩﺪﮦ ﺳﻨﺒﮭﺎﻻ۔
ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 93 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻗﺎﺋﻢ ﻣﻘﺎﻡ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺯﯾﺮ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﻧﺌﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺍﺳﺒﺎﻕ ﺩﮨﺮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﺁﺻﻒ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺟﯿﻞ ﮐﺎﭨﻨﯽ ﭘﮍﯼ، ﻧﺠﮑﺎﺭﯼ ‏( Privatization ‏) ﮐﯽ ﻟﮩﺮ ﮐﮯ ﺗﻠﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﯽ ﺑﮯ ﺿﺎﺑﻄﮕﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﮧ ﮔﺌﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺭﻓﻘﺎﺀ ﮐﻮ ﺧﻮﺏ ﻧﻮﺍﺯﺍ ﮔﯿﺎ۔
ﺻﻮﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﯿﭻ ﭘﺎﻧﯽ ‏( Water Apportionment Act 1991 ‏) ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻝ ‏( ﻧﯿﺸﻨﻞ ﻓﺎﺋﻨﺎﻧﺲ ﮐﻤﯿﺸﻦ ‏) ﮐﮯ ﻣﻌﺎﮨﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﻭﻋﺪﮮ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺟﻦ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﺮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﭨﮭﺎﺭﮦ ﻣﺎﮦ ﮐﯽ ﻗﻠﯿﻞ ﻣﺪﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﭻ ﺍﺭﺏ ﮈﺍﻟﺮ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﺳﮑﺮﯾﭗ ﭘﺮ ﻟﮕﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﭨﯿﮑﺲ ﮐﻢ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺑﺎﮨﻤﯽ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﭘﺮ ﻣﺒﻨﯽ ﮐﻤﭙﻨﯿﻮﮞ ‏( Cooperative Finance Corporations ‏) ﮐﮯ ﺯﻭﺍﻝ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻟﻮﮒ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺍﺯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺳﺎﮐﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﺁﺋﯽ۔
ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﻏﺎ ﺣﺴﻦ ﻋﺎﺑﺪﯼ ﮐﮯ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﺩﮦ ﺑﯿﻨﮏ BCCI ﮐﯽ ﺑﮯ ﺿﺎﺑﻄﮕﯽ ﮐﯽ ﺩﺍﺳﺘﺎﻥ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺯﺑﺮﺩﺳﺘﯽ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﺑﯿﻨﮏ ﮐﻮ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺳﯽ ﺁﺋﯽ ﺍﮮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻘﺎﺻﺪ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﻐﺎﻥ ﺟﻨﮓ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﺑﯿﻨﮏ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺷﻮﺍﮨﺪ ﺍﻭﺭ ﺛﺒﻮﺕ ﻣﻠﻨﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔
ﻧﻮﺍﺯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﺷﺮﻣﻨﺎﮎ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﮧ ﻭﮦ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﭘﺎﺱ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﻈﺮﯾﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺩﺱ ﺳﺎﻝ ﻗﯿﺪ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﮐﮯ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻗﯿﺪ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﻣﻮﺕ ﮐﯽ ﺳﺰﺍ ﻣﻌﯿﻦ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﺍﺱ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﻣﺬﮨﺐ ﮐﺎ ﺧﺎﻧﮧ ﻣﻘﺮﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻦ ﻭﺍﻣﺎﻥ ﮐﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﺳﮯ ﻧﻤﭩﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺁﺋﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭﮨﻮﯾﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩﯼ ﺳﮯ ﻧﺒﭩﻨﮯ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻋﺪﺍﻟﺘﯿﮟ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ ﮔﺌﯿﮟ۔
ﭘﮩﻠﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺧﺒﺎﺭﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﺨﺖ ﺑﺮﮮ ﺣﺎﻻﺕ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﭘﮍﮮ۔
ﺩﯼ ﻧﯿﻮﺯ ﮐﮯ ﮐﺎﻣﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﺍﻧﮑﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﭼﮭﺮﯼ ﺳﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﺷﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﮨﺮﺍﺳﺎﮞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﯿﻞ ﮐﯽ ﺳﯿﺮ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﻇﻔﺮ ﻋﺒﺎﺱ، ﻏﻼﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﮨﯿﻦ ﺻﮩﺒﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺎﺭ ﭘﯿﭧ ﮐﺎ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﻣﮩﺎﺟﺮ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻇﻔﺮ ﻋﺒﺎﺱ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﺳﺎﺕ ﻣﺴﻠﺢ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻧﮯ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﯿﺎ، ﺍﻧﮑﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮯ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﺗﻮﮌﺍ۔ ﺗﮑﺒﯿﺮ ﮐﮯ ﻣﺪﯾﺮ ﺻﻼﺡ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﮌ ﭘﮭﻮﮌ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻌﮯ ﭘﺮ ﺍﻧﮑﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﺁﮒ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﮨﯿﺮﺍﻟﮉ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﮐﯽ ﮐﺎﭘﯿﺎﮞ ﺗﺒﺎﮦ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯿﮟ۔
ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻦ ﺍﻣﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﮐﻮ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﺭﺣﻢ ﻭ ﮐﺮﻡ ﭘﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﻮ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ۔
ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﻗﻮﻣﯽ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﭘﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﺋﯽ ﺍﯾﺲ ﺁﺋﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﻔﭩﯿﻨﻨﭧ ﮐﺮﻧﻞ ﻋﺒﯿﺪﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺯﯾﺮ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﺍﯾﻢ ﮐﯿﻮ ﺍﯾﻢ ﺣﻘﯿﻘﯽ ﮐﺎ ﮈﻭﻝ ﮈﺍﻻ ﮔﯿﺎ۔
ﺟﻮﻥ 1991 ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﻣﯿﺠﺮ ﮐﻠﯿﻢ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﻮ ﻣﮩﺎﺟﺮ ﻗﻮﻣﯽ ﻣﻮﻭﻣﻨﭧ ﮐﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻧﮯ ﭼﻨﺪ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﺳﻤﯿﺖ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ‏( ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺷﮑﻮﮎ ﻭ ﺷﺒﮩﺎﺕ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﻻﺕ ﺳﮯ ﻭﺍﻗﻒ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﯾﮧ ﻣﺤﺾ ﺍﯾﮏ ﭨﻮﭘﯽ ﮈﺭﺍﻣﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ ’ ﺣﺴﺎﺱ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ‘ ﻧﮯ ﺭﭼﺎﯾﺎ ‏) ۔
ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﻮ ﺟﻮﺍﺯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ 1992 ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺝ ﻧﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻭﺍﻗﻌﮯ ﮐﯽ ﺍﯾﻒ ﺁﺋﯽ ﺁﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻢ ﮐﯿﻮ ﺍﯾﻢ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺍﻟﻄﺎﻑ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﻮ ﻧﺎﻣﺰﺩ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﻧﻮﺍﺯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺣﺴﺎﺱ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺟﺎﻭﯾﺪ ﻧﺎﺻﺮ ‏( ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺑﺮﯾﮕﯿﮉﯾﺮ ﺍﻣﺘﯿﺎﺯ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﭘﺮ ﺗﺮﻗﯽ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ‏) ﻧﮯ ﺑﻮﺳﻨﯿﺎ، ﭼﯿﻦ، ﻓﻠﭙﺎﺋﻦ ﺍﻭﺭ ﻭﺳﻄﯽ ﺍﯾﺸﺎﺋﯽ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﻟﮍﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻋﻠﯿﺤﺪﮔﯽ ﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﺳﻠﺤﮧ ﺑﮭﯿﺠﻨﮯ ﮐﺎ ﺷﺮﻑ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﺎ۔
ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﺑﻨﯽ ﮔﺎﻻ ﮐﻮ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﻋﻼﻗﮧ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻭﮦ ﻋﻼﻗﮧ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﮎ ﮐﮯ ﺯﻣﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﻧﺠﮑﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﻨﺸﺎﺀ ﮐﯽ ﻗﺴﻤﺖ ﮐﮭﻞ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺠﮑﺎﺭﯼ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﺩﮬﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﯾﻮﻧﭧ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﻨﺸﺎﺀ ﮐﻮ ﻧﻮﺍﺯﮮ ﮔﺌﮯ۔ ﻣﺴﻠﻢ ﮐﻤﺮﺷﻞ ﺑﯿﻨﮏ ﮐﯽ ﻧﺠﮑﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻌﮯ ﭘﺮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﻮﻟﯽ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺑﻮﮔﺲ ﺑﻨﯿﺎﺩﻭﮞ ﭘﺮ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺭﮦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﭨﻮﻟﯽ ﮐﻮ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﻨﺸﺎﺀ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ، ﺑﯿﻨﮏ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﺴﺮﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻣﻞ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭘﺮ ﺑﯿﭽﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻧﺠﮑﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺍﺱ ﻟﮩﺮ ﻣﯿﮟ 68 ﻣﺨﺘﻠﻒ ﯾﻮﻧﭩﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﺠﮑﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﯿﺲ ﯾﻮﻧﭧ ﻧﺌﮯ ﻣﺎﻟﮑﺎﻥ ﮐﯽ ﻧﺎﺍﮨﻠﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﺍﺳﻼﻡ ﺁﺑﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﻻﮨﻮﺭ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﻮﭨﺮﻭﮮ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﺳﻨﮧ 1992 ﺀ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﭘﮩﻠﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺻﻮﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻏﯿﺮ ﻣﺘﻨﺎﺳﺐ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯽ ﭘﮩﻠﻮ ﺍﺱ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺯﻭﺍﻝ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺎ۔ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﺭﺍﺀ ﮐﯽ ﺍﮐﺜﺮﯾﺖ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ۔ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﻧﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﺮﻃﺮﻑ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﺤﺎﻝ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﻻﻟﭻ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﮭﯽ ﮔﻨﻮﺍ ﺩﯼ۔
ﻗﺎﺋﻢ ﻣﻘﺎﻡ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻣﻌﯿﻦ ﻗﺮﯾﺸﯽ ﻧﮯ ﻧﻮﮮ ﺩﻥ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭨﯿﮑﺲ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺷﺎﺋﻊ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ، ﺑﯿﻨﮑﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﻗﺮﺽ ﻧﺎﺩﮨﻨﺪﮔﺎﻥ ﮐﯽ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺷﺎﺋﻊ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺯﺭﺍﻋﺘﯽ ﺁﻣﺪﻧﯽ ﭘﺮ ‏( ﻋﺎﺭﺿﯽ ‏) ﭨﯿﮑﺲ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﯿﻨﮏ ﺩﻭﻟﺖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ، ﺭﯾﮉﯾﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭨﯿﻠﯽ ﻭﯾﮋﻥ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﻣﺨﺘﺎﺭﯼ ﻋﻄﺎ ﮐﯽ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﺭﺍﺀ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺳﮯ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﭘﻼﭦ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﭘﻼﭨﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻭﻓﺎﺩﺍﺭﯼ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻗﺎﺋﻢ ﻣﻘﺎﻡ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﻏﯿﺮ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻭﺯﺍﺭﺗﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﺱ ﺳﻔﺎﺭﺕ ﺧﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ۔
ﺍﭘﻨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﺮ ﻧﯿﮏ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻣﻌﯿﻦ ﻗﺮﯾﺸﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺁﺧﺮﯼ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﮩﺪﻭﮞ ﭘﺮ ﺗﻌﯿﻨﺎﺗﯽ ﯾﺎ ﺗﺮﻗﯽ ﮐﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﺩﯾﺘﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﮨﺎﺋﯽ ﺑﻌﺪ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﮨﺮﺍﯾﺎ ﺟﺐ 2008 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻗﺎﺋﻢ ﻣﻘﺎﻡ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻣﺤﻤﺪ ﻣﯿﺎﮞ ﺳﻮﻣﺮﻭ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺷﺎﮨﺎﻧﮧ ﻣﺮﺍﻋﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮟ۔
ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺩﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ 96-1993
ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 1993 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺯﮦ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮐﺮﻭﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﺳﮯ ﮐﻢ ﻭﻭﭦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻧﮯ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ 86 ﻧﺸﺴﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ، ﺟﺒﮑﮧ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﮯ 72 ﻧﺸﺴﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﺮﺗﺮﯼ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ۔
ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﻧﯿﺠﻮ ﻟﯿﮓ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻧﮯ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ، ﺻﻮﺑﮧ ﺳﺮﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺍﺗﺤﺎﺩ ﻧﮯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ، ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻧﮯ ﻭﺍﺿﺢ ﺑﺮﺗﺮﯼ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻧﮯ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﺳﮯ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯼ۔
ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ ﺳﻮ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺻﺮﻑ ﺳﻮﻟﮧ ﻧﺸﺴﺘﻮﮞ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺭﺍﮨﻨﻤﺎ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻭﭨﻮ ﻧﮯ ‏( ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ‏) ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ۔
ﺻﻮﺑﮧ ﺳﺮﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﭘﯿﺮ ﺻﺎﺑﺮ ﺷﺎﮦ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮨﻮﺋﮯ، ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﻧﻮﺍﺏ ﺫﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ﻣﮕﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺳﯿﺪ ﻋﺒﺪﺍﻟﻠﮧ ﺷﺎﮦ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﻧﻮﻣﺒﺮ 1993 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺍﺻﻞ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﻧﺎﻣﺰﺩ ﮐﺮﺩﮦ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﻟﻐﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﻭﺳﯿﻢ ﺳﺠﺎﺩ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﺗﮭﺎ۔ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﻟﻐﺎﺭﯼ ﻧﮯ 274 ﺟﺒﮑﮧ ﻭﺳﯿﻢ ﺳﺠﺎﺩ ﻧﮯ 168 ﻭﻭﭦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮯ۔
ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻘﻨﻨﮧ ﮐﮯ ﻣﺸﺘﺮﮐﮧ ﺍﺟﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﮩﻠﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺭ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﻟﻐﺎﺭﯼ ﻧﮯ ﺁﭨﮭﻮﯾﮟ ﺁﺋﯿﻨﯽ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﮐﮯ ﺧﺎﺗﻤﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﯿﺎ۔ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﺍﯾﻮﺍﻥ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻣﯿﺪ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﯽ ﮐﮧ ﻟﻐﺎﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﺁﭨﮭﻮﯾﮟ ﺗﺮﻣﯿﻢ ﺍﮔﻠﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻏﯿﺮ ﻣﻮﺛﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔
ﺗﺎﺯﮦ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻣﺒﯿﻨﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﻮ ﺻﻔﺤﮧﺀ ﮨﺴﺘﯽ ﺳﮯ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ ﺗﯿﺎﺭ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺭﻣﺰﯼ ﯾﻮﺳﻒ ﻧﺎﻣﯽ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩ ﭘﺮ ﮈﺍﻟﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺷﺮﯾﻒ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺧﺎﺗﻤﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺒﯿﻨﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺭﻣﺰﯼ ﯾﻮﺳﻒ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺍﻓﺮﺍﺩ، ﻋﺒﺪﺍﻟﺤﮑﯿﻢ ﻣﺮﺍﺩ ﺍﻭﺭ ﻋﺒﺪﺍﻟﺸﮑﻮﺭ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﺑﻼﻭﻝ ﮨﺎﺅﺱ ﮐﺎ ﺭﺥ ﮐﯿﺎ۔ ﺍﺱ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﻠﺤﮧ ﺻﻮﺑﮧ ﺳﺮﺣﺪ ﻣﯿﮟ ﭘﺒّﯽ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪﺍ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺁﺧﺮﯼ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺭﻣﺰﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻧﮯ ﺑﻼﻭﻝ ﮨﺎﺅﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺑﻢ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﺎﺋﮯ ﻭﻗﻮﻋﮧ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﺑﻢ ﺭﻣﺰﯼ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﭘﮭﭧ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺯﺧﻤﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﮑﺴﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺍﺭ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔
ﺳﻦ 1993 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﻼﺏ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﮐﭙﺎﺱ، ﭼﺎﻭﻝ ﺍﻭﺭ ﮔﻨﮯّ ﮐﯽ ﻓﺼﻠﯿﮟ ﺷﺪﯾﺪ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﻌﺎﺷﯽ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﺑﺪ ﺳﮯ ﺑﺪﺗﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺍﻥ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﺌﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﻣﻌﯿﺸﺖ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺟﻮﮌ ﺗﻮﮌ ﭘﺮ ﻣﺮﮐﻮﺯ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺻﺪﺭ ﺑﮭﯽ ﻣﺤﺘﺮﻣﮧ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﮐﺎ ﺑﮭﺮ ﭘﻮﺭ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﻣﺨﺎﻟﻔﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﭽﻠﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺻﻮﺑﮧ ﺳﺮﺣﺪ ‏( ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﺧﯿﺒﺮ ﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍﮦ ‏) ﻣﯿﮟ ﭼﮭﺎﻧﮕﺎ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺯﺍﺩ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻥ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮔﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻧﺪﮮ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﮮ ﺑﺮﯾﻒ ﮐﯿﺲ ﻟﯿﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﻭﺭﻏﻼﺗﮯ ﺭﮨﮯ۔
ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺳﺮﺣﺪ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻭﻓﺎﻕ ﮐﻮ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺑﮭﯿﺠﯽ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺻﺪﺭ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﺣﮑﻢ ﭘﺮ ﺻﻮﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﺭﺍﺝ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﺣﮑﻢ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽٰ ﺍﻭﺭ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﮐﻮ ﺑﺮﺧﻮﺍﺳﺖ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﻮ ﺻﻮﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻌﮧ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﺻﺎﺑﺮ ﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻭﻓﺎﻕ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﮐﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻋﻈﻤﯽٰ ﻣﯿﮟ ﭼﯿﻠﻨﺞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ، ﺍﻟﺒﺘﮧ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻧﮯ ﻭﻓﺎﻕ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺳﻨﺎﯾﺎ۔
ﺍﺱ ﻏﯿﺮ ﺟﻤﮩﻮﺭﯼ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﮐﯽ ﻣﻼﻣﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﻗﻮﻣﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﺍﺟﻼﺱ ﮐﺎ ﺑﺎﺋﯿﮑﺎﭦ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮔﯿﺮ ﮨﮍﺗﺎﻟﯿﮟ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮐﯿﮟ۔ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺻﺎﺣﺐ، ﺑﯽ ﺑﯽ ﮐﯽ ﻣﻌﺎﺷﯽ ﺑﮯ ﻇﺎﺑﻄﮕﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻓﺎﺋﻠﯿﮟ ﻣﻨﻈﺮ ﻋﺎﻡ ﭘﺮ ﻻﺋﮯ۔
ﺍﻧﮩﯽ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﮩﺮﺍﻥ ﺑﻨﮏ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﯾﻮﻧﺲ ﺣﺒﯿﺐ ﮐﯽ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮯ ﺍﻧﮑﺸﺎﻓﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﺎ ﭘﻨﮉﻭﺭﺍ ﺑﮑﺲ ﮐﮭﻮﻝ ﺩﯾﺎ۔ ﯾﻮﻧﺲ ﺣﺒﯿﺐ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﯿﺎﻥ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻓﺎﺭﻭﻕ ﻟﻐﺎﺭﯼ ﻧﮯ ﺑﻨﺠﺮ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﮩﻨﮕﮯ ﺩﺍﻣﻮﮞ ﺑﯿﻨﮏ ﮐﻮ ﺑﯿﭽﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺻﺤﺎﻓﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﭨﻮﻟﯽ ﺳﻤﯿﺖ ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺑﻨﺠﺮ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﯿﺎ۔
)ٰﯾﺎﺩ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﻮﻧﺲ ﺣﺒﯿﺐ ﻣﮩﺮﺍﻥ ﺑﻨﮏ ﺳﮑﯿﻨﮉﻝ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺗﮭﮯ، ﺭﺍﺯ ﻓﺎﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﯽ ﺍﮨﻠﯿﮧ ﮐﻮ ﺳﺘﻤﺒﺮ 1995 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺩﮨﺎﮌﮮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ‏)
ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﭩﯿﻠﯽ ﺟﻨﺲ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺑﺮﮔﯿﮉﯾﺮ ﺍﻣﺘﯿﺎﺯ ﮐﻮ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺳﺎﺯﺵ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ۔
ﺷﺮﯾﻒ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﮐﮭﻮﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﺤﻤﺪ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﻮ ﺣﻮﺍﻻﺕ ﮐﯽ ﺳﯿﺮ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﺗﺎﺯﮦ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭨﺮﯾﻦ ﭘﺮ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺑﮍﮮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﺗﻘﺎﺭﯾﺮ ﮐﯿﮟ۔ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﭘﮑﺎﺭ ﭘﺮ ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 1994 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮏ ﮔﯿﺮ ﮨﮍﺗﺎﻝ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﺳﺮﺣﺪ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻗﺘﺪﺍﺭ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮯ ﮐﺎ ﮐﮭﯿﻞ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﮭﯿﻼ ﮔﯿﺎ۔ ﺳﺘﻤﺒﺮ 1995 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻭﻓﺎﻕ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﮐﻮ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﺍﺕ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﻧﺎﻣﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﺱ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻭﭨﻮ ﮐﺎﺑﯿﻨﮧ ﮐﮯ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﭘﺮ ﻏﯿﺮ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﺍﻗﺪﺍﻣﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﺙ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺳﺘﻌﻔﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻭﭨﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺴﺘﻨﺪ ﺍﻟﺰﺍﻣﺎﺕ ﮐﯽ ﻋﺪﻡ ﻣﻮﺟﻮﺩﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﮯ ﻭﭨﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﺳﮯ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎ ﻭﻭﭦ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﭨﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺱ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﭨﮭﮩﺮﮮ، ﺳﻮ ﺍﻧﮩﯽ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻋﺎﺭﻑ ﻧﮑﺌﯽ ﮐﻮ ﻭﺯﺍﺭﺕ ﺍﻋﻠﯽٰ ﮐﮯ ﻣﻨﺼﺐ ﭘﺮ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﮐﻦ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﻮ ﺳﯿﻨﺌﺮ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﺎ ﻋﮩﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺟﯿﺴﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﺍﺕ ﺳﻮﻧﭗ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻭﭨﻮ ﮐﻮ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻓﻨﮉ ﺧﺮﺩﺑﺮﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺳﻦ 1993 ﺀ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﮐﮯ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﺑﮭﭩﻮ ﻧﮯ ﺷﮩﯿﺪ ﺑﮭﭩﻮ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻧﺸﺴﺖ ﺟﯿﺘﯽ۔ ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻌﻤﺮ ﻗﺬﺍﻓﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﺎﺳﺮ ﻋﺮﻓﺎﺕ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﺳﮯ ' ﺍﻟﺬﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ' ﻧﺎﻣﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﻨﻈﯿﻢ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﺿﯿﺎﺀ ﺍﻟﺤﻖ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺱ ﺗﻨﻈﯿﻢ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ’ ﮐﺎﺭﻧﺎﻣﮧ ‘ ﺍﯾﮏ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺟﮩﺎﺯ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﺎﺑﻞ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺑﻌﺪﺍﺯﺍﮞ ﺍﺱ ﺗﻨﻈﯿﻢ ﮐﻮ ﮨﻨﺪﻭﺳﺘﺎﻧﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﻣﺪﺩ ﻣﻠﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﺭﺍﺟﮧ ﺍﻧﻮﺭ ﮐﯽ ﯾﺎﺩ ﺩﺍﺷﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻟﺬﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ﺑﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﺭﮨﯽ۔
ﺍﺱ ﻧﺎﮐﺎﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺑﮍﯼ ﻭﺟﮧ ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﮐﯽ ﺟﺬﺑﺎﺗﯽ ﺳﻮﭺ ﺍﻭﺭ ﻻﭘﺮﻭﺍﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﮐﯽ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﭘﻨﯽ ﻭﺍﻟﺪﮦ ﻧﺼﺮﺕ ﺑﮭﭩﻮ ﭘﺮ ﯾﮧ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﯽ ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﻧﺸﺴﺖ ﺟﯿﺘﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﯽ۔
ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻗﻌﮯ ﭘﺮ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﻭﮦ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ﺟﻮ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﻧﮩﯽ ﺩﻧﻮﮞ ﺑﮭﭩﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺑﺮﺳﯽ ﮐﮯ ﻣﻮﻗﻌﮧ ﭘﺮ ﻧﺼﺮﺕ ﺑﮭﭩﻮ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺗﻀﯽٰ ﻧﮯ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﮐﻮ ﮔﮍﮬﯽ ﺧﺪﺍ ﺑﺨﺶ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮐﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﮯ ﮔﺮﺩ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﺎﺭ ﺑﻨﻮﺍ ﺩﯾﺎ۔ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﻧﮯ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﻮ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﺣﺼﺎﺭ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮭﮍﭖ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﻣﺎﺭﮮ ﮔﺌﮯ۔
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺗﺠﺮﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺘﺮﻣﮧ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻭﺭﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺝ ﮐﻮ ﮐﮭﻠﯽ ﭼﮭﻮﭦ ﺩﯼ۔ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﺁﻏﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﮨﯽ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻋﻠﯽ ﻋﮩﺪﮮ ﮈﺍﺋﯿﺮﮐﭩﺮ ﺟﻨﺮﻝ ﻣﻠﭩﺮﯼ ﺁﭘﺮﯾﺸﻨﺰ ‏( DGMO ‏) ﭘﺮ ﭘﺮﻭﯾﺰ ﻣﺸﺮﻑ ﻧﺎﻣﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ DGMO ﺑﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺸﺮﻑ ﻧﮯ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺭﯼ ’ ﺟﮩﺎﺩ ‘ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﻓﺮﻭﻍ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﺻﺎﺣﺒﮧ ﺳﮯ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻃﻠﺐ ﮐﯽ، ﺟﻮ ﮐﮧ ﻋﻨﺎﯾﺖ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ۔
’ ﻣﺠﺎﮨﺪﯾﻦ ‘ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﻣﺸﺮﻑ ﺻﺎﺣﺐ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ، ﺟﻤﯿﻌﺖ ﻋﻠﻤﺎﺋﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺌﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻟﺸﮑﺮ ﻃﯿﺒﮧ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮑﮯ ﺗﺮﺑﯿﺘﯽ ﮐﯿﻤﭙﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﻨﮕﺠﻮﺅﮞ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺍﭨﮭﺎﺋﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﻓﻐﺎﻥ ﺟﻨﮓ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﺩﮦ ﺩﻭ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺘﺤﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ’ ﺣﺮﮐﺖ ﺍﻻﻧﺼﺎﺭ ‘ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻓﻮﺝ ﮨﺮ ﻣﺎﮦ ﺍﻭﺳﻂ ﺳﺎﮌﮬﮯ ﺳﺎﺕ ﮐﺮﻭﮌ ﮈﺍﻟﺮ ﺍﻥ ’ ﻣﺠﺎﮨﺪﯾﻦ ‘ ﭘﺮ ﺧﺮﭺ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺳﻄﺢ ﭘﺮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﺸﮑﻮﮎ ﻧﮕﺎﮨﻮﮞ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ، ﺟﻨﻮﺭﯼ 1994 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﻮ ’ ﻣﻤﮑﻨﮧ ﺩﮨﺸﺖ ﮔﺮﺩ ﻣﻤﺎﻟﮏ ‘ ﮐﯽ ﻓﮩﺮﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﺤﺘﺮﻣﮧ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﻧﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻓﻮﺟﯽ، ﺍﻗﻮﺍﻡ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﻣﻦ ﺩﺳﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﯿﺠﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺻﻮﻣﺎﻟﯿﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻦ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻓﻮﺟﯽ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔ ﺁﺧﺮ ﮐﺎﺭ ﺳﺘﻤﺒﺮ 1995 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺍﯾﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﺮ ﻋﺎﺋﺪ ﻣﻌﺎﺷﯽ ﭘﺎﺑﻨﺪﯾﺎﮞ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺑﻞ ﭘﺎﺱ ﮐﯿﺎ۔
ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﻟﺴﺎﻧﯽ ﺗﻨﺎﺯﻋﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻓﻮﺝ ﮐﻮ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﻗﯿﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﮨﺰﺍﺭ ﻻﺷﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺍﻣﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺣﺎﻝ ﭘﺮ ﻗﺎﺑﻮ ﻧﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﻨﮧ 1995 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﯾﺮ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻧﺼﯿﺮ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺑﺎﺑﺮ ﮐﯽ ﺳﻔﺎﺭﺵ ﭘﺮ ﺭﯾﻨﺠﺮﺯ ﮐﻮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺍﮐﺘﻮﺑﺮ 1995 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺯﺵ ﺑﮯ ﻧﻘﺎﺏ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﭼﻨﺪ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮﻭﮞ ﻧﮯ ﻓﻮﺝ ﮐﯽ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻗﯿﺎﺩﺕ، ﺻﺪﺭ، ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻭﺯﺭﺍﺀ ﺑﺸﻤﻮﻝ ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﺎﺯﺵ ‏( ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺧﻼﻓﺖ ‏) ﻣﯿﮟ ﻓﻮﺝ ﮐﮯ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺍﻓﺴﺮﺍﻥ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﻮﺙ ﺗﮭﮯ۔ 26 ﺳﺘﻤﺒﺮ 1995 ﺀ ﮐﻮ ﻓﺎﭨﺎ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺮﮔﯿﮉﯾﺌﺮ ﻣﺴﺘﻨﺼﺮ ﺑﺎﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﭼﯿﮏ ﭘﻮﺳﭧ ﭘﺮ ﺭﻭﮐﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﯽ ﺗﻼﺷﯽ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻼﺷﻨﮑﻮﻑ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﮐﭧ ﻻﻧﭽﺮ ﺑﺮﺁﻣﺪ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺑﺮﯾﮕﯿﮉﯾﺌﺮ ﻧﮯ ﺭﻋﺐ ﺟﻤﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ GHQ ﺳﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﻻﺋﻦ ﮐﭧ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﭼﮭﺘﯿﺲ ﻓﻮﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮﺍﻥ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﺲ ﺳﻮﯾﻠﯿﻦ ﺍﺱ ﻣﻨﺼﻮﺑﮯ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍﻓﺮﺍﺩ، ﭨﯿﮑﺴﻼ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﺒﻠﯿﻐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ، ﻣﻔﺘﯽ ﺻﻮﻓﯽ ﺍﻗﺒﺎﻝ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﺪ ﺗﮭﮯ۔ ﺻﻮﻓﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﺍﮐﺜﺮ 10 ﮐﻮﺭ ﮨﯿﮉ ﮐﻮﺍﺭﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺱ ﺩﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻇﮩﯿﺮ ﺍﻻﺳﻼﻡ ﻋﺒﺎﺳﯽ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﻠﯿﻐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﮭﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺧﻔﯿﮧ ﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺧﺪﻣﺎﺕ ﭘﯿﺶ ﮐﺮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻧﮑﺎ ﻣﻨﺼﻮﺑﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺭ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ GHQ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﮐﺎ ﺷﺮﮐﺎﺀ ﮐﻮ ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﮔﮭﺎﭦ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﮯ ﻧﻔﺎﺫ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ۔
ﺍﺱ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻗﻮﻡ ﺳﮯ ﺧﻄﺎﺏ ﻭﺍﻟﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﺟﺎ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ’ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺳﻨﯽ ﻣﻤﻠﮑﺖ، ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﮩﺎﮞ ’ ﻣﮑﻤﻞ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﻈﺎﻡ ‘ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺳﯿﻘﯽ، ﻓﻠﻤﻮﮞ، ﺍﺳﻘﺎﻁ ﺣﻤﻞ ﮐﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ، ﺳﻮﺩﯼ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﭘﺮ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻋﺎﺋﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺱ ﻣﻨﺼﻮﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﺮﮐﺖ ﺍﻟﺠﮩﺎﺩ ﺍﻻﺳﻼﻣﯽ ﮐﺎ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﻗﺎﺭﯼ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺧﺘﺮ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﺎ، ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﺴﺘﻨﺼﺮ ﺑﺎﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﮔﺎﮌﯼ ﺳﮯ ﺑﺮﺁﻣﺪ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﺳﻠﺤﮧ ﻓﺎﭨﺎ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪ ﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﮑﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﺎﻧﻔﺮﻧﺲ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﮭﺎ۔
‏( ﻣﺸﺮﻑ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻗﺪﺍﻣﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻇﮩﯿﺮﺍﻻﺳﻼﻡ ﮐﻮ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﺎ۔ ﻗﺎﺭﯼ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺧﺘﺮ ﮐﻮ ’ ﻣﻘﺘﺪﺭ ﺣﻠﻘﻮﮞ ‘ ﻧﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﻣﻌﺎﻑ ﮔﻮﺍﮦ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻭﮦ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻼ ﻋﻤﺮ ﮐﺎ ﻣﺸﯿﺮ ﺭﮨﺎ۔ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﭘﺮ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﯿﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺧﺘﺮ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﻓﺮﺍﺭ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺳﻦ 2004 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺩﺑﺌﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﻣﺸﺘﺒﮧ ﮐﺎﺭﻭﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺿﻤﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﯿﺎ۔ ﻣﺸﺮﻑ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻨﻈﯿﺮ ﭘﺮ ﻗﺎﺗﻼﻧﮧ ﺣﻤﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﺎ ﮔﺮﻭﮦ ﻣﻠﻮﺙ ﭘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔ ‏)
ﺳﻦ 1995 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺷﻨﮕﭩﻦ ﮐﮯ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺳﻔﺎﺭﺕ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﮐﺮﺩﮦ ﻣﻠﭩﺮﯼ ﺍﺗﺎﺷﯽ ﺑﺮﯾﮕﯿﮉﯾﺮ ﺧﺎﻟﺪ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﺟﻌﻠﯽ ﻧﻮﭨﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﭘﮑﮍﮮ ﮔﺌﮯ۔ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺩﮦ ﺟﻌﻠﯽ ﻧﻮﭦ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﺍﻋﻠﯽٰ ﻧﻮﻋﯿﺖ ﮐﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺧﺰﺍﻧﮧ ﮐﻮ ﺳﻮ ﮈﺍﻟﺮ ﮐﮯ ﻧﻮﭦ ﮐﺎ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺍ۔ ﺧﺎﻟﺪ ﻣﻘﺒﻮﻝ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ، ﺍﻭﺭ ﻣﺸﺮﻑ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻣﻘﺮﺭ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﺍﺱ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ 1994 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺻﻮﻓﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﺎﻣﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻻﮐﻨﮉ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﯿﺎ۔ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﺩﻓﺎﺗﺮ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ، ﮨﻮﺍﺋﯽ ﺍﮈﮮ ﭘﺮ ﻗﺒﻀﮧ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﺭﻭﮎ ﻟﯽ ﮔﺌﯽ۔ ﭨﺮﯾﻔﮏ ﮐﻮ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﻃﺮﻓﮧ ﺳﮯ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﻃﺮﻓﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﺸﺎﻭﺭ ﺳﮯ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﮔﺌﮯ ﺟﺞ ﺻﺎﺣﺒﺎﻥ ﮐﻮ ﻣﺤﺎﺻﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻓﺴﺎﺩﺍﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﺑﺪﯾﻊ ﺍﻟﺰﻣﺎﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺳﻮﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﮯ ﻧﻔﺎﺫ ﺳﮯ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﻭﺍﻟﯽﺀ ﺳﻮﺍﺕ ﮐﮯ ﻋﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ’ ﻓﻮﺭﯼ ﺍﻧﺼﺎﻑ ‘ ﮐﺎ ﻗﯿﺎﻡ ﻣﻘﺼﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔ ﻭﺍﻟﯽﺀ ﺳﻮﺍﺕ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﺕ ﮐﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﭼﻨﺪ ﺩﯾﮩﺎﺕ ﭘﺮ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺣﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻤﺮﺍﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﺰﺍ ﺗﺠﻮﯾﺰ ﮐﺮﻧﺎ ﺳﮩﻞ ﺗﮭﺎ۔ ﺳﻦ 1970 ﺀ ﻣﯿﮟ ﻭﻥ ﯾﻮﻧﭧ ﮐﮯ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﺟﺪﯾﺪ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﻋﺪﺍﻟﺘﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﺰﺭﮔﺎﻥ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﻮ ﺳﺴﺖ ﺭﻓﺘﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﭘﺴﻨﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ۔ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﮯ ﮐﻨﺪﮬﮯ ﭘﺮ ’ ﻓﻮﺭﯼ ﺍﻧﺼﺎﻑ ‘ ﮐﯽ ﺑﻨﺪﻭﻕ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﭼﻼﺋﯽ ﮔﺌﯽ۔
ﺻﻮﻓﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﮯ ﺳﻦ 1989 ﺀ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ’ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﻧﻔﺎﺫ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﻣﺤﻤﺪﯼ ‘ ﻧﺎﻣﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﺭﮐﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻣﺴﺎﺟﺪ ﮐﮯ ﺍﺋﻤﮧ ﺍﻭﺭ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﮐﮯ ﻧﮕﮩﺒﺎﻥ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﺱ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺍﺭﮐﺎﻥ ﻧﮯ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻟﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ۔ ﺻﻮﻓﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﮯ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﭧ ﭘﺮ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﺣﻠﻘﮯ ﺳﮯ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﭨﮭﮩﺮﮮ۔
ﺳﻮﺍﺕ ﭘﺮ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮﯾﺖ ﮐﺎ ﺗﻌﻠﻖ ﮐﻮﮨﺴﺘﺎﻥ، ﺩﯾﺮ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺟﻮﮌ ﺍﯾﺠﻨﺴﯽ ﺳﮯ ﺗﮭﺎ۔ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺑﮭﮍﮐﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺍﺕ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺑﺎﺯﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﻤﻔﻠﭧ ﺗﻘﺴﯿﻢ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﺍﻭﺭ ’ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﻧﻈﺎﻡ ‘ ﮐﮯ ﻗﯿﺎﻡ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﺎ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺣﺎﻻﺕ ﺍﺱ ﻧﮩﺞ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ ﮐﮧ ﻓﻮﺝ ﮐﻮ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺍ۔ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﺗﻨﺎﺯﻋﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻣﻦ ﻭﺍﻣﺎﻥ ﺑﺤﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺻﻮﻓﯽ ﻣﺤﻤﺪ ﮐﻮ ﯾﮧ ﯾﻘﯿﻦ ﺩﮨﺎﻧﯽ ﮐﺮﻭﺍﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﻟﺒﺎﺕ ﭘﺮ ﺑﺘﺪﺭﯾﺞ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔